پاکستان
01 مارچ ، 2014

پنجاب یوتھ فیسٹیول : قومی پرچم لہرانے کا ورلڈریکارڈ بنانے کی کوشش

پنجاب یوتھ فیسٹیول : قومی پرچم لہرانے کا ورلڈریکارڈ بنانے کی کوشش

لاہور…پنجاب یوتھ فیسٹیول میں قومی پرچم لہرانے کا ارجنٹائن کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ ارجنٹائن نے 49ہزار 850افراد کی مدد سے پرچم لہرانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں قومی پرچم لہرانے کا ارجنٹائن کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں :