پاکستان
01 مارچ ، 2014

طالبان کا اعلان جنگ بندی ، طالبان اور حکومتی کمیٹی کو ختم کردیا جائے، میجرعامر

طالبان کا اعلان جنگ بندی ، طالبان اور حکومتی کمیٹی کو ختم کردیا جائے، میجرعامر

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کے رکن میجر(ر)عامرنے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہمارا کام ختم ہوچکا، اب طالبان اور حکومتی کمیٹی کو ختم کردیا جائے۔ میجر(ر)عامر کا مزید کہنا تھا کہ اب معاملہ حکومت اورطالبان کے درمیان براہ راست رہ گیا ہے، سب کا مفاد اسی میں ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیاں ختم کردی جائیں، جنگ بندی کے اعلان کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں