پاکستان
01 مارچ ، 2014

کراچی:رینجرز کے ہاتھوں جاں بحق ذیشان کی میت سڑک پر رکھ کر احتجاج

کراچی:رینجرز کے ہاتھوں جاں بحق ذیشان کی میت سڑک پر رکھ کر احتجاج

کراچی…نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر رینجرز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا 4گھنٹے سے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج جاری ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کرنی والے رینجرز اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔مقتول ذیشان کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی بیوی اور رینجرز اہل کار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ جبکہ مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔واضح رہے کہ ناگن چورنگی کے مین روڈ پر جاری احتجاج کی وجہ سے گلبرک چورنگی اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :