01 مارچ ، 2014
لاہور…پاکستان نے قومی پرچم لہرانے کا ارجنٹائن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ 60 ہزارنوجوانوں کے قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی تصدیق کے ساتھ ہی لاہور کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد اور اللہ ہو اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس سے قبل ارجنٹائن نے 49 ہزار 850افراد کی مدد سے قومی پرچم لہرانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ریکارڈ توڑنے کیلئے 5منٹ تک قومی پرچم لہرایا جاتا رہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے جو خود بھی پرچم لہراتے رہے۔ پرچم لہرانے میں شریک مختلف اسکول اور کالجوں کے طلبا کا جوش و جزبہ دیدنی تھا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اسکول اور کالجوں کے بچوں نے ایروبکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ معروف سنگر سجاد علی کے نغموں نے نوجوانوں کو بہت محظوظ کیا۔ اس مو قع پر پاکستان کے مختلف علاقائی رقص بھی پیش کیے گئے۔ راحت فتح علی خان کو حاضرین نے بے حد پذیرائی دی۔