دنیا
03 مارچ ، 2014

یوکرین میں فوجی مداخلت کاکوئی ارادہ نہیں؛ امریکی حکام

یوکرین میں فوجی مداخلت کاکوئی ارادہ نہیں؛ امریکی حکام

واشنگٹن…امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت کاکوئی ارادہ نہیں، یوکرین میں معاشی، سیاسی اور سفارتی آپشنز پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے جرمن چانسلرسے رابطہ کیا اور یوکرین کے بحران پربات چیت کی۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی مداخلت غیرقانونی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق صدر اوباما برطانوی وزیراعظم اور پولینڈ کے صدرسے بھی بات کریں گے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری منگل کو یوکرین کادورہ کریں گے۔

مزید خبریں :