کاروبار
03 اپریل ، 2012

فرنس آئل کی قیمت میں 1400روپے ٹن تک اضافہ

فرنس آئل کی قیمت میں 1400روپے ٹن تک اضافہ

کراچی…پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں بھی چو دہ سو روپے ٹن تک کا اضافہ کردیا گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق مقامی فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ جبکہ درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ پی ایس او اعلامیئے کے مطابق مقامی فرنس آئل کی نئی قیمت ایک ہزار385روپے اضافے سے 84 ہزار 409روپے جبکہ درآمدی فرنس آئل کی قیمت 537روپے کمی سے 84 ہزار962روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔ مقامی فرنس آئل کی قیمت میں اضافے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :