کاروبار
03 اپریل ، 2012

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس 13ہزار 700 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس 13ہزار 700 پوائنٹس پر بند

کراچی… کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتہ وار کاروبار کے دوسرے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی اور انڈیکس 13ہزار 700 پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر دوسرے اور تیسرے درجے کی کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری مارکیٹ کو اوپر کی طرف لے گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13 ہزار 700 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 31 کروڑ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے تین پیسے اضافے کیساتھ21 روپے 72 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار 66 پوائنٹس پربند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہفتے انڈیکس14 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :