03 اپریل ، 2012
کراچی…پنجاب میں کپاس کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سیزن پنجاب میں 1 کروڑ 20 لاکھ کپاس کی بیلز تیار کی گئیں۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایاکہ میں پنجاب میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد زائد ہے۔ان کا کہناتھاکہ گزشتہ سال کپاس کی بہتر قیمت ملنے اور اس کی جلد بوائی کے باعث رواں سیزن بہتر پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ سال سیلاب کے باعث پیداوار 29 فیصد کمی کے بعد 26 لاکھ 70 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی۔