کھیل
03 مارچ ، 2014

بھارت کے خلاف میچ میں اعتماد سیکھیلا،اسی لیے کامیابی ملی،آفریدی

بھارت کے خلاف میچ میں اعتماد سیکھیلا،اسی لیے کامیابی ملی،آفریدی

ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپراسٹار آل راؤنڈر اور گزشتہ روز ایشیا کپ کے بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کے ہیرو شاہد خان آفرید نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بہت دباوٴتھا،تاہم اس میچ میں پراعتماد ہو کرکھیلا،اسی لیے کامیابی ملی۔ جیونیوزکے پروگرام "آج کامران خان کے ساتھ"میں ،میزبان کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کریں گے،انھوں نے کہا کہ یہ پوری ٹیم کی کوششیں تھیں صرف میری کاوش نہ تھی تاہم عزت دینے والا الله ہے اور اس نے عزت رکھ لی،انشاء الله فائنل میں بھی ہم کامیاب ہونگے۔

مزید خبریں :