کاروبار
03 اپریل ، 2012

سندھ:نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث کپاس کی کاشت رک گئی

سندھ:نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث کپاس کی کاشت رک گئی

حیدرآباد…سندھ کے مختلف علاقوں میں نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث کپاس کی کاشت رک گئی ہے جس سے یہاں کپاس کی فصل آنے میں 4 ہفتوں تک کی تاخیر ہوگی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر احسان الحق کے مطابق سندھ کے علاقوں سانگھڑ، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں پہلے ہی کم درجہ حرارت کے باعث کپاس کی کاشت میں تاخیرہوئی تھی جبکہ اب نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث کپاس کی کاشت میں تعطل آگیا ہے۔ احسان احق کا کہنا ہے کہ سندھ کے ان علاقوں میں کپاس کی پیداوار آنے میں 3 سے 4 ہفتے تاخیر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کپاس کی قیمتیں 100 روپے فی من بڑھ گئیں ہیں اور پنجاب میں کپاس کی قیمتیں 6000 روپے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 800 روپے فی من ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :