03 اپریل ، 2012
اسلام آباد …وزارت خزانہ نے پٹرول2اورڈیزل ایک روپے سستاکرنیکی منظوری دیدی،ذرائعکے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی کی منظوری دی گئی ہے،وزارت خزانہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سمری اوگراکوبھجوادی گئی ہے،اورآج رات تک نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعدپٹرول کی قیمت103روپے68پیسے فی لیٹرہوجائیگی جبکہ ڈیزل کی قیمت107روپے16پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت100روپے19پیسے فی لیٹرہوجائیگی۔