کھیل
04 مارچ ، 2014

ڈھاکا: اوپنر شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار، آج نہیں کھیلیں گے، ذرائع

ڈھاکا: اوپنر شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار، آج نہیں کھیلیں گے، ذرائع

ڈھاکا…پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان گھٹنے کی انجری کے باعث آج بنگلا دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، بنگلادیش کے خلاف میچ میں ان کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون میں شامل کیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ احمد شہزاد کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شرجیل خان کے گھٹنے کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد اگلے میچ میں کھلانے یانہ کھلانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔


مزید خبریں :