03 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ باہمی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا ،جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ معاہدے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، دفتر خارجہ، وزارت تجارت اور صنعت کی تجاویز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی خاص معاہدہ نہیں اس طرح کے معاہدے باقی ملکوں سے بھی کیے گئے۔ 2006 سے اس معاہدے پر امریکا سے بات چیت چل رہی تھی اور اب معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔سلیم مانڈوی والہ نے بتایا کہ معاہدہ وزیر اعظم کی منظوری کیلئے کابینہ میں جائے گا اور حتمی منظوری کے لیے پیش ہوگا ۔ معاہدے کے تحت معاشی پالیسیوں میں امریکی کمپنیوں سے مشاورت کی پابندی نہیں ہوگی۔