05 مارچ ، 2014
اکوڑہ خٹک …مذاکرات کا تعطل ختم ہوا، اکوڑہ خٹک میں حکومتی اور طالبان کمیٹی کی ملاقات ہورہی ہے، ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کے امور پربات ہوگی جبکہ مذکرات ہی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو چند نئی تجاویز بھی دی ہیں۔ مذاکرات کی بحالی کاعزم لیے حکومتی کمیٹی آج اکوڑہ خٹک میں طالبان کمیٹی سے ملاقات کررہی ہے۔ جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان کمیٹی سے مذاکرات کی بحالی کے امور پر بات ہوگی اور وہ طالبان کمیٹی کا موقف بھی سنیں گے۔ انہوں نے میجر ریٹائرڈ عامر کی حکومتی کمیٹی سے علیحدگی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق حکومتی اور طالبان کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ایک خفیہ ملاقات بھی کی جس میں بحالی مذاکرات کے معاملات پربات ہوئی۔ادھر ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ کمیٹی میں وفاقی حکومت ،فوج ، گورنر اور صوبائی حکومت کے پی کے کا نمائندہ بھی شامل کرلیا جائے اور یہ کہ طالبان کمیٹی میں طالبان شوریٰ کا رکن بھی شامل ہو جائے تو براہ راست رابطوں آسانی پیدا ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ان تجاویز کی دلیل میں کہا گیا ہے کہ طالبان کمیٹی براہ راست بات چیت سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔