پاکستان
03 اپریل ، 2012

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرپورے ملک میں عام تعطیل کی جائے، سلیم شہزاد

لندن… ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سلم شہزاد کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کرکے ان کی ذات کو صرف سندھ تک محدود کردیا گیا جو افسوس ناک ہے،ان کاکہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی جان سندھ کے لیے قربان نہیں کی بلکہ ملک سے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانی دی،انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں :