03 اپریل ، 2012
اسلام آباد…سندھ کے بعد پنجاب کے میدانی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ مٹھی اور چھور میں درجہ حرارت 42جبکہ لاہورمیں 39ڈگری سنٹی گریڈتک پہنچ گیاہے۔سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تربت اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ میرپورخاص میں 40 ،حیدر آباد اور دادومیں 39 جب کہ سکھر ،سبی اور کراچی میں 37 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔ملتان اورفیصل آباد میں 36،پشاور میں 33 جبکہ اسلام آبادمیں 34ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔کوئٹہ میں درجہ حرارت 29،جب کہ مری میں زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، اور ہزارا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔