03 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاک خانہ پر مہاجر صوبہ تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مہاجر صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مہاجر صوبہ ضروری ہے مہاجروں کی نسل کشی اور قتل عوام بند کیا جائے۔انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم ایک حقیقت ہے اردو بولنے والوں کے لئے علیحدہ صوبہ ہونا چاہیئے۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور لیاقت آباد ڈاک خانے کے اطراف کی سڑکے بند کر دیں جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔