06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق وفا قی حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرزپٹرولنگ اورسیکیورٹی کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔بتایا جاتا ہے کہ رینجرز کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں چند منٹوں میں پہنچکر سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کریگی۔ادھر بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ دو روز قبل اسلام آباد کچہری میں ہونے والی دہشتگردی کی واردات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جاسکے۔