03 اپریل ، 2012
لندن…وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سازش کے تحت پنجاب کو لوڈشیڈنگ کے ذریعے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔شہبازشریف نے یہ بات ساوتھ آل میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔شہبازشریف نے وفاقی حکومت کوکرپشن میں ملوث ٹہرایااورکہاکہ اعتراض کرنیوالے ثابت کریں کہ پنجاب میں کرپشن کاکوئی ایک بھی واقعہ ہواہے۔شہبازشریف نے کہاکہ ن لیگ کو اقتدارملاتویہ بحران حل کرلیاجائیگا۔ذرائع کاکہناہے کہ میاں شہبازشریف نے طبی معائنہ کے سبب برطانیہ میں قیام کی مدت بڑھادی ہے۔