03 اپریل ، 2012
پشاور…پیپلزپارٹی شیرپاوٴ نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سات اپریل سے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا ہے۔پشاور سے میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی شیرپاوٴ کے صوبائی صدر سکندرشیرپاوٴ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے اضافہ اورپھر دو روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی کے خلاف سات اپریل سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ جس میں جلسے جلوس اور لانگ مارچ بھی کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت میں پختونوں کی نمائندگی ہونے کے باوجود کراچی میں پختونوں کا قتل عام ہورہاہے۔کراچی کے حالات کی بہتری کے لئے بڑی جماعتیں کرداراداکریں۔سکندرشیرپاوٴکاکہناتھاکہ خطے میں لگی آگ بجھانے کے لئے پختون ہماراساتھ دیں۔