08 مارچ ، 2014
کراچی…گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے ایٹی ایم نکالنے کی کوشش کی تاہم اے ٹی ایم نہ نکلنے پر دستی بم رکھ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دستی بم ناکارہ بنادیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکووٴں نے 2 بینکوں سے 60 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔ کراچی میں سال 2014ء کے دوران 10 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں۔ اور کراچی میں بینک ڈکیتی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔