08 مارچ ، 2014
ڈھاکا…بارہویں ایشین کرکٹ کپ میں پاکستان نے فواد عالم کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکا کو میچ میں فتح کیلئے261رنز کا ہدف دیا ہے۔فائنل میں پاکستان کپتان مصباح الحق نے ٹاس تو جیت لیالیکن ابتدائی بیٹسمین اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے،اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور میں آٹھ رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ،احمد شہزاد بھی پانچ کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ،تیسری وکٹ محمد حفیظ کی گری وہ تین رنز ہی بنا سکے،اٹھارہ رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد مصباح الحق اور فواد عالم نے ٹیم کوسنبھالا،،دونوں نے چوتھی وکٹ پر 122 رنز کا اضافہ کیا،مصباح 65 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے ،کپتان مصباح الحق کے بعد فواد عالم نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر سنچری پارٹنر شپ کی اور پاکستان کو بہتر مقام پر لاکھڑا کیا۔ عمر اکمل نے 42گیندوں پر59رنز کی عمدہ زننگ کھیلی جبکہ فواد عالم 114رنز بنا کر نا قابل شکست رہے ان کی اننگ میں8چوکے اور3چھکے شامل تھے۔سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے آج بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5وکٹیں حاصل کیں۔