پاکستان
08 مارچ ، 2014

تھر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فیلڈ اسپتال بھی قائم

تھر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فیلڈ اسپتال بھی قائم

تھرپارکر …پاک فوج کی امدادی ٹیمیں تھر میں خشک سالی کے شکار افراد کی مدد کے لیے پہنچ گئیں، فیلڈ اسپتال نے بھی کام شروع کردیا، تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تھرپارکر میں فیلڈ اسپتال قائم کردیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف غذائیت کی کمی کے شکار افراد کو طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ لوگوں میں خوراک کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے۔ جی او سی حیدرآباد میجر جنرل انعام بھی علاقے میں ہیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

مزید خبریں :