پاکستان
08 مارچ ، 2014

ملک ریاض کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تھر روانہ

ملک ریاض کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تھر روانہ

لاہور…بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض نے تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار افراد کے لیے امدادی سامان سے بھرے دو ٹرک بھجوا دیے جس میں خوراک کے بیس ہزار پیکٹ بھی شامل ہیں۔ بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض نے گزشتہ روز تھر پارکرکے متاثرین کے لیے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ تھر متاثرین کے لیے فوری طور پر 20 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، لاہور اور کراچی سے امدادی سامان بھی بھیج دیا گیا ہے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا قحط زدہ افراد کیلئے جانیں بھی حاضر ہیں، حیرت ہے وہاں درجنوں بچے بھوک سے دم توڑ گئے لیکن سندھ حکومت کو خبر تک نہیں ہوئی۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی جہاز اور ہیلی کاپٹر تھر میں امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :