پاکستان
08 مارچ ، 2014

چنیوٹ :ڈاکووٴں نے شادی کے گھر سے جہیز لوٹا ، دلہن کو بھی اغوا کرلیا

چنیوٹ :ڈاکووٴں نے شادی کے گھر سے جہیز لوٹا ، دلہن کو بھی اغوا کرلیا

چنیوٹ…چنیوٹ میں ڈاکووٴں نے شادی کے گھر پر حملہ کر کے جہیز لوٹ لیا اور دلہن کو اغوا کر کے لے گئے۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے چک بندی میں اللہ یار کی بیٹی عذراں بی بی کی آج شادی تھی۔ گذشتہ رات ڈاکووٴں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا اور جہیز کا تمام سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر 5 افراد کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کردیا گیا۔ ڈاکووٴں نے دو گھنٹے تک لوٹ مار کی اور جہیز کا سامان ایک ٹرک میں ڈالتے رہے، جاتے ہوئے انہوں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور دلہن عذراں بی بی کو بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :