08 مارچ ، 2014
لاہور…جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ لاہور سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی قراردادوں اور حکومتی اے پی سی پر عمل ہو جاتا تو حالات میں بہتری آ جاتی، غیر ملکی ڈکٹیشن سے منہ نہ موڑا تو بحرا ن بڑھتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے سلامتی پالیسی سے مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے شق نکالنے کی ہدایت کی۔