08 مارچ ، 2014
اسلام آباد…آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے منگل کے دوران گللگت، بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن) میں اکثر مقاما ت پر باش کی توقع ہے۔ آج اورکل بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ آج رات اورکل، سکھر اورلاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گلگت، بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوئٹہ، ژوب، قلات ،کوہاٹ ڈویژن میں اکثر مقامات پربارش جبکہ ڈی جی خان، سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ آج شام اور رات اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 06، کالام منفی03، اسکردو، قلات منفی02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔