08 مارچ ، 2014
بندگئی…باجوڑ ایجنسی کے علاقے بندگئی میں پاک فوج کی کارروائی، 37 بم، 11 راکٹ، 250 کلوگرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فوج نے باجوڑایجنسی کے علاقہ بندگئی میں ایک کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں بم، بارودی مواد، گولے اوراسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی میں ایک خفیہ اطلاع پر بندگئی کے مقام پرایک کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران مختلف نوعیت کے 37 بم، 11 راکٹ، 250 کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لیا گیا۔ مشتبہ افراد کے اس ٹھکانے سے مشین گن، اینٹی ٹینک مائن اورچھوٹے بڑے ہتھیاروں کی سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔