پاکستان
08 مارچ ، 2014

شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ…بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بادلوں کا ڈیرہ ہے جبکہ وادی کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے دس مارچ سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ وادی کوئٹہ میں صبح سے سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری تھا تاہم دوپہر سے گھنے بادلوں نے اسمان کو اپنی اوٹ میں لے لیا جس کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں دس مارچ سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا جو ایک ہفتہ جاری رہ سکتا ہے اس دوران مختلف مقامات پر پانچ سے چھ ملی میٹر بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں کوئٹہ ،قلات اور ژوب ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے اور کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :