پاکستان
09 مارچ ، 2014

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سفارش

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سفارش

اسلام آباد…قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت لاہور میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع کچہری اسلام آباد کے واقعے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی۔ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سفارش کی تاکہ وہ پرامن ماحول میں کام کرسکیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبریں :