09 مارچ ، 2014
دبئی…خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دبئی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں 15ممالک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اسپیکر پاکستان سے تھیں۔جاوید ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار دینے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی خواتین ہنرمند، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہیں۔