پاکستان
09 مارچ ، 2014

اسلام آباد:بنی گالہ میں ملزمان یوگاسینٹرکو آگ لگاکرفرار

اسلام آباد:بنی گالہ میں ملزمان یوگاسینٹرکو آگ لگاکرفرار

اسلام آباد…اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں نامعلوم افراد نے ایک یوگا سینٹرکو آگ لگادی۔۔پولیس کے مطابق 7سے 8ملزمان بنی گالہ کے قریب رکھوال کے علاقے میں واقع یوگا سینٹرمیں آئے اوروہاں موجود 3ملازمین سے رقم کا تقاضا کیا۔ ملازمین کے انکار پر ملزمان نے نہیں باہر نکال کریوگا سینٹر کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اپنے ساتھ پیٹرول لے کر آئے تھے جبکہ مالکان سے اس سے قبل کبھی کسی رقم یا بھتے کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کاروباری لین دین یا زمین کے تنازعے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔ملزمان کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :