09 مارچ ، 2014
لندن…برطانیہ کے علاقے یارک شائر کے ایک گھر سے دھماکا خیز مواد برآمدکرکے ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور اطراف کے مکانات خالی کرا لئے گئے ہیں۔ ساوٴتھ یارکشائر کے علاقے میں ایک گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد ہواتھا جس پر پولیس نے اطراف کے 50 گھروں کو خالی کرا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ غیر قانونی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 55 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا خیزمواد کس مقصد کے لیے گھرمیں رکھا گیا تھا۔