پاکستان
09 مارچ ، 2014

کشمور: دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

کشمور: دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

کشمور…گزشتہ رات کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب تباہ ہونے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ سوئی سے کراچی جانے والی اٹھارہ انچ قطر پائپ لائن کو تنگوانی میں گوٹھ مکھی کے مقام پر تباہ کردیا گیا تھا،جس کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پائپ لائن تباہ کرنے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کی تھی ۔

مزید خبریں :