09 مارچ ، 2014
اسلام آباد… گلگت بلتستان میں ایک بار پھر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔ چترال شہراور گرد ونواح میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برف پڑنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کے پہاڑوں پرجمی برف نے میدانی علاقوں کے لوگوں ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ہے ،لوگ لکڑیاں جلا کر خود کو گرم رکھ رہے ہیں۔مالاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ اور میاندم میں موسم آپر آلود ہے جس سے وادی سوات سمیت متعددمیدانی علاقوں میں موسم شدید سردہے۔ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بادلوں کا ڈیرہ ہے اور وادی کوئٹہ میں بارش سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ سردی استور اور اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔