09 مارچ ، 2014
بغداد…عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے الزام لگایا ہے کہ سعودی حکومت مختلف عرب ممالک کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نوری المالکی کا کہنا تھا شام، عراق، لبنان، مصر اور لیبیا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مالکی نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ قطر پر بھی الزام لگایا کہ وہ عراق میں دہشت گردی پھیلانے والے گروہوں کی معاونت کررہا ہے۔ عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک خطے میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔