09 مارچ ، 2014
ملتان … برصغیر میں سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے700 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات اب سے کچھ دیر میں شروع ہوں گی۔ عرس کے تیسرے اور آخری روز درگاہ کے احاطے میں حمد ، نعت اور درود و سلام کی محافل کے ساتھ ساتھ درگاہ کے سجادہ نشیں مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں شاہ رکن عالم کانفرنس کی آخری نشست بھی منعقد ہوگی جس میں دعا کے بعد عرس کی سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ عرس کے تیسرے روز بھی اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دعا میں شریک ہوگی۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔