پاکستان
09 مارچ ، 2014

خضدار میں فائرنگ، بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ جاں بحق

خضدار میں فائرنگ، بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ جاں بحق

خضدار…بلوچستان کے شہر خضدار میں فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجہ میں حاجی عطاء اللہ محمد زئی اور کا محافظ جاں بحق ہو گئے ،واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :