09 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی پولیس نے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کولاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری میٹھا درکے علاقے سے عمل میں آئی ۔پولیس کے دعوے کے مطابق ملزمان القاعدہ سمیت دیگرکالعدم تنظیموں کے ملزمان کو پناہ دیتے تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 دستی بم بھی برآمد کئے گئے ۔