پاکستان
09 مارچ ، 2014

تھر پارکر میں بچوں کی ہلاکت پر از خود نوٹس ،سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

تھر پارکر میں بچوں کی ہلاکت پر از خود نوٹس ،سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

اسلام آباد…تھر پارکر میں قحط سالی سے سو سے زائد بچوں کی ہلاکت پر از خود نوٹس کی سماعت کل سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کیس کی سماعت کریں گے۔تھر پار کر میں طویل خشک سالی سے پیدا ہونے والی قحط کی صورتحال اور بھوک سے مرجانے والے بچوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کل چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے ، جبکہ عدالتی نوٹس کے مطابق حکومت سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیش ہونے والا حکومت سندھ کا نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری سے کم عہدے کا نہ ہو۔

مزید خبریں :