پاکستان
09 مارچ ، 2014

اسلام آباد کے وکلاء کاپیر کو بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد کے وکلاء کاپیر کو بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد…اسلام آباد کے وکلاء نے سانحہ ایف ایٹ کچہری کے خلاف پیر کے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار نصیر کیانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیر کو ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ چیف جسٹس پاکستان سے کچہری میں رینجرز تعینات کروانے کی درخواست کی جائے گی۔صدر ہائی کورٹ بار محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ سانحہ کچہری کے بعد اب تک وکلاء کا اعتماد بحال نہیں ہوا،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :