پاکستان
09 مارچ ، 2014

دہشتگردی پر قابو نہ پایا تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا،الطاف حسین

 دہشتگردی پر قابو نہ پایا تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا،الطاف حسین

لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا،دہشت گرد اسلام کے نام پر گردنیں اڑا رہے ہیں ،حکمران مذاکرات کرتے وقت احتیاط سے کام لیں ،ایم کیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں صوفیائے کانفرنس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے درست فیصلے ضروری ہیں ،ملک کو بچانے کے لیے دہشت گردی کو ختم کرنا ہو گا، صحیح راستہ اختیار نہ کیا تو بہت نقصان ہوگا ،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسلام کا مطلب سلامتی ، امن اور محبت ہے ، کوئی شریعت مزاروں کو دھماکوں سے اڑانے کی اجازت نہیں دیتی ،اسلام کے نام پر فوجیوں کی گردنیں کاٹی جا رہی ہیں ،کم سن بچیوں پر مظالم سے کلیجہ پھٹنے لگتا ہے ،دہشتگردوں نے اسلام آباد میں حجاب والی وکیل بچی کو شہید کر دیا،انہوں نے کہا کہ اسلام غیرمسلموں کی عبادتگاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا ، ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہوا ،معصوم بچیوں کو کوڑے مارے گئے ، قرآن پاک میں ظلم ڈھانے والوں سے لڑنے کا حکم ہے ، پاکستان کے حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کو کیا ہو گیا ہے ،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسلام تلوار سے نہیں صوفیائے کرام کی محبت سے پھیلا ،ہم بھی نفرت کی نہیں محبت کی بات کرنے و الے ہیں ، کانفرنس دیکھ کر دنیا کہے گی ، پنجاب الطاف کا ہے ،الطاف حسین نے کانفرنس کے انعقاد میں حکومت پنجاب ،انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ،،انہوں نے اپنے خطاب میں صوفیائے دین اور ان کی محبت اور امن کی تعلیمات کا ذکر کیا،صوفی شاعر حضرت بابا بلہے شاہ کا کلام بھی ترنم سے پڑھ کر سنایا ۔

مزید خبریں :