پاکستان
09 مارچ ، 2014

لاہور پولیس نے بھتہ مانگنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

لاہور…لاہورمیں مستی گیٹ پولیس نے شاہ عالم تاجر سے بھتہ مانگنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔مستی گیٹ پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے شاہ عالم کے تاجر عبدالرزاق سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق تاجر عبدالرزاق کا قریبی عزیز ہے۔

مزید خبریں :