04 اپریل ، 2012
لاہور…قومی جونئیر ہاکی ٹیم ملائشیا میں تین ملکی ٹیسٹ سریز کھیلنے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ٹیم میں اٹھارہ کھلاڑی اور چھ آفیشلز شامل ہیں۔قومی جونئیر ہاکی ٹیم تین میچ ملائشیا جبکہ دو میچ کوریا سے کھیلے گی۔ لاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے جونئیر کوچ احمد عالم نے کہا کہ تین ملکی ٹیسٹ سریز بہت فائدہ مند ثابت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ سریز کے دس دن بعد ہی ایشیاء کپ ہے۔