09 مارچ ، 2014
شکارپور…شکارپور میں دوگاڑیوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کے مطابق سکھر سے ڈیرہ مراد جانے والی کار ہمایوں کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر پک اپ سے ٹکراگئی۔حادثے میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ پک اپ میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال سلطان کوٹ سول اسپتال شکار پور اور قریبی بنیادی مرکز صحت منتقل کیا گیا۔