09 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت 5افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔کورنگی میں ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دو زیر علاج ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35سالہ طیب اور 23سالہ عبدالقادر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ابراہیم اور مہتاب شامل ہیں۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد ان کے علاقائی عہدیدار تھے۔ لانڈھی کی مظفر آباد کالونی میں فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ لی مارکیٹ میں آنکھوں کے اسپتال کے قریب ضیا حشمت نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ سرجانی ٹاون سیکٹر 35میں فائرنگ کرکے قاری محمد دین کو قتل کردیا گیا۔