09 مارچ ، 2014
تھر… پاک فوج کی طرف سے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں اتوار کے روز 45 ٹن خوراک تقسیم کی گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں چار میڈیکل کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق قحط سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی طرف سے ڈپلو ،چھاچھرو، مٹھی اور نگارپارکر میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں آرمی کے ڈاکٹروں نے اب تک 1625بیماروں کا علاج کیا ہے۔