پاکستان
09 مارچ ، 2014

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب، ووٹنگ کا عمل جاری

لاہور…جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، نئے امیر کے لیے سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے درمیان مقابلہ ہے،منتخب امیر اپریل کے پہلے ہفتے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،قیصر شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کے کل 128 اضلاع میں ایک ایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے جہاں 34 ہزار 200 ارکان 20 مارچ تک اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔نومنتخب امیر کا اعلان اپریل کے پہلے ہفتے کیا جائے گا، مرکزی مجلس شوریٰ نے سید منور حسن،لیاقت بلوچ اور سراج الحق کو امیدواران نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں :