پاکستان
09 مارچ ، 2014

سندھ کے مسائل اورتھر کی صورتحال :ق لیگ کی اے پی سی

کراچی … سندھ کے مسائل اورتھر کی صورتحال پر مسلم لیگ ق کے تحت کراچی میں کل جماعتی کانفرنس ہوئی جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں اور قوم پرستوں نے سندھ حکومت کو تھرمیں معصوم بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔سندھ کے مسائل ، امن وامان اوردیگر معاملات پر مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔اے پی سی کاآغاز کرتے ہوئے سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا کہ مسائل کاحل کسی ایک جماعت یا حکومت کے پاس نہیں۔اے پی سی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے شرکت نہیں کی ، ایم کیو ایم ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور سندھی قوم پرستوں کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔کانفرنس میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب مہاجرصوبہ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر کے تلخ جملوں پر جئے سندھ قومی محاذ اور عوامی تحریک کی خواتین اور کارکنان مشتعل ہوگئے۔اے پی سی کے اختتام پر متفقہ قرارداد میں انتظامیہ کی تھر میں کارکردگی کوقابل مذمت قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ کو معصوم بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :