کاروبار
10 مارچ ، 2014

سندھ: سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہوجائیں گے

سندھ: سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہوجائیں گے

کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا،جو منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔

مزید خبریں :